اےایمان والوں!اللہ سےڈرو،تقویٰ اختیارکرو،خطبہ حج

0
6

مسجدنمرہ میں مسجدالحرام کےامام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ نےحج کاخطبہ دیتے ہوئےفرمایاکہ اے ایمان والوں!اللہ سےڈرو،تقویٰ اختیارکرو۔
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، مسجدنمرہ میں مسجدالحرام کےامام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ  نے 1446ہجری خطبہ حج دیتےہوئےفرمایاکہ تقویٰ اختیارکرناایمان والوں کی شان ہے،اللہ تعالیٰ نےقرآن میں فرمادیاکہ آج کےدن تمہارادین مکمل کردیاگیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ اللہ کی عبادت ایسےکروجیسےتم اسے دیکھ رہے ہو،اللہ تعالیٰ نےنیکی پرعمل اوربرائی سےدوری کاحکم دیا۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ نےمزیدفرمایاکہ شیطان تمہارادشمن ہے،اس سےدوررہو،اگرتم دشمن کومعاف کردوگےتواللہ تعالیٰ تمہیں اپناقریبی دوست بنالےگا،اللہ تعالیٰ نےدین اسلام کوانسانیت کےلئےپسندکیا،اللہ تعالیٰ کےاحکام کوبجالاکراسکی اطاعت کی جائے،منع کردہ چیزوں سےپرہیزکیاجائے، اے ایمان والوں!اللہ سے ڈرو،تقویٰ اختیارکرہ،تقویٰ دنیاوآخرت کی بھلائی کاسبب ہے،اللہ تعالیٰ نےفرمایانیکی اورپرہیزگاری میں ایک دوسرےکی مددکرو،گناہ اوربرائی سےدوری رکھو،اس دین کومضبوطی سےتھامو،جسےآج کےدن مکمل فرمایا۔
انہوں نےفرمایاکہ اللہ تعالی کافرمان ہےآج تمہارےلیےدین مکمل کیا،اپنی نعمت تم پرپوری کردی،دین اسلام کےتین درجات ہیں جس کااعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرادرجہ ایمان کاہےجوزبان سےاقرار،دل سےیقین اوراعضاسےعمل کرنا ہے،ایمان کی شاخیں70سےزائدہیں،لاالہ اللہ کہنااعلیٰ ہے،راستےسےتکلیف دہ چیزکودورکرناسب سےنچلاہے،حیاایمان کی ایک شاخ ہے۔
امام صالح بن عبداللہ نےفرمایاکہ والدین سےصلہ رحمی اورحسن سلوک،نرمی سے بات کرنااوروعدوں کی تکمیل بھی ایمان کاحصہ ہے،اےایمان والو !عہداور وعدوں کوپوراکرو،اےایمان والو،جب بھی بات کرواچھی بات کرو،اللہ تعالیٰ صبروالوں کوپوراثواب عطافرماتاہے،اللہ کاشکرگزارانسانوں سےوعدہ ہےکہ جتناشکرکریں گے،انہیں زیادہ نعمتوں سےنوازےگا،اللہ تعالیٰ سےدنیاوآخرت کی بھلائی مانگنی چاہیے،جہنم سےنجات مانگنی چاہیے،کثرت سےگناہوں کی معافی مانگیں۔
اُنہوں نےمزیدفرمایاکہ اپنےرب کوچھپ چھپ کرگڑگڑاکرپکارو،اللہ تعالیٰ نے فسادفی الارض سےسختی سےمنع فرمایا،قرآن کریم نےپچھلی تمام آسمانی کتابوں کی تصدیق کی،اللہ تعالیٰ نےجرم کرنےوالوں سے انتقام کاتعین کیاہے،اللہ کے سواکسی اورمعبودکونہ پکارو،ورنہ سخت سزاپانےوالوں میں سےہوگے۔
خطبہ حج کےبعدامام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ نےدعافرمائی اےاللہ،فلسطین میں ہمارےبھائیوں کاخیال رکھ،اےاللہ،فلسطین میں ہمارےبھائیوں کی بھوک،مصائب اورتکالیف کاخاتمہ فرما،اےاللہ،فلسطین کےبےگھروں کوآسرادے،انہیں امن عطاکر ،دشمنوں کےشرسےنجات دے،اےاللہ،مسلمانوں کوبھلائی کی توفیق دے،انہیں ہدایت اورتقویٰ عطافرما۔

Leave a reply