اے آئی ٹول مائیکرو سافٹ ایکسل استعمال کرنے میں صارفین کیلئے مددگار

0
1

مصنوعی ذہانت کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا۔اب اے آئی ٹول صارفین کو مائیکرو سافٹ ایکسل استعمال کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اگر آپ اکثر مائیکرو سافٹ ایکسل مختلف کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں تو اب اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس سپریڈ شیٹ سافٹ وئیر میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کیلئے ایکسل فارمولے استعمال کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔
ایکسل سیلز کو پائلٹ کوڈ کا اندراج کرکے صارفین اے آئی کو استعمال کرسکیں گے،ابھی یہ فیچر مائیکرو سافٹ 365 کو پائلٹ بیٹا (beta) صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے اور جلد اسے ونڈوز اور میک ڈیوائسز کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے بعد ویب ورژن میں بھی شامل کیا جائے گا۔مائیکرو سافٹ ایکسل کے معمول کے کام کرتے ہوئے صارفین اے آئی پروموٹس کے ذریعے اس سافٹ وئیر کو زیادہ مؤثر انداز سے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپ کو سپریڈ شیٹ میں نیچرل لینگوئج پروموٹ کو انٹر کرنا ہوگا، سیل ویلیو کا بتانا ہوگا، جس کے بعد کو پائلٹ کی جانب سے اے آئی پر مبنی نتائج فراہم کیے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق اب اے آئی ٹول کو نئی اقسام کی پروموٹس یا فارمولے تیار کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا ،جسےاس سے پہلے عام طور پر ایکسل کے ماہرین ہی استعمال کر پاتے تھے۔

Leave a reply