لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اے ایس پی شہربانو کی دلہا کون ہے؟کیا ایک امیر خاندان کا چشم و چراغ بنا ہےاے ایس پی کا جیون ساتھی؟ شادی پہلے ہو چکی یا اب ہو رہی ہے تمام تفصیلات سامنے آ گئیں، افواہیں دم توڑ گئیں
تفصیلات کے مطابق شوشل میڈیا پر ایک گرما گرم بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب اے ایس پی شہربانو نقوی کی شادی کے لباس میں تصویر وائرل ہوئی ۔ وہ تصویر کب کی ہے اور ان کے ساتھ کھڑا شخص کون ہے ۔۔۔ بہت سے بے بنیاد باتیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں مگر حقیقت کیا ہے اہم ترین معلومات منظر عام پر آ گئیں ۔
سوال یہ ہے کہ اے ایس پی شہر بانو کا ہونے والا جیون ساتھی کون ہے؟شہر بانو نقوی کا رشتہ منڈی بہاؤالدین کے ایک امیر گھرانے کے چشم و چراغ سید اشتر نقوی کے ساتھ طے پایا ہے جو کہ بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک ہیں۔ اشتر نقوی کے خاندان کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں۔
اور وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔شہر بانو کی رخصتی کے لیے منڈی بہاؤالدین سے ہی بارات آئے گی، ان کی شادی کی تقریبات 3 سے 4 دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں۔اب تک کی منعقدہ تقریبات میں سے قوالی نائٹ کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔