اے سی سی اجلاس: بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی مذمت،اگلاایشیاکپ بنگلہ دیش میں کروانےکافیصلہ

اے سی سی اجلاس میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی مذمت کی گئی جبکہ اگلاایشیاکپ 2027میں بنگلہ دیش میں کروانےکافیصلہ کیاگیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کےصدرمحسن نقوی کی زیرصدارت ایشین کرکٹ کونسل کااہم اجلاس منقعدہوا،جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ راجیوشکلاسمیت تمام ممبران نےشرکت کی۔اجلاس میں بھارت کےرویےکی شدید مذمت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سےٹاس اورمیچ کےبعدہاتھ نہ ملانےکی مذمت بھی کی گئی،ایشین کرکٹ کونسل کےصدرمحسن نقوی سےبھارتی ٹیم کاٹرافی نہ لینابھی غلط قراردیاگیااوراجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آئندہ ایشیاکپ بنگلہ دیش میں 50اوورزکا2027میں ہوگا۔
ذرائع کابتاناہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈکےسربراہ راجیوشکلانےاجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کےصدر سےٹرافی مانگی ،جس پرمحسن نقوی نےجواب میں کہاکہ یہ آئٹم اےسی سی میٹنگ کےایجنڈےپرموجودنہیں ہے۔راجیوشکلاٹرافی لینےکےلئےمحسن نقوی سےمسلسل اصرارپرصدرایشین کرکٹ کونسل نےکہاکہ بھارتی ٹیم کوٹرافی چاہئےتوکپتان اےسی سی کےدفترآکرمجھ سےوصول کرلے۔تاہم بھارتی ٹیم کوٹرافی دینےکےحوالےسےکوئی فیصلہ نہ ہوپایا۔