گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈامیں شرکت کےلئے بابراعظم،شاہین شاہ آفریدی اورمحمدرضوان کواین اوسی جاری نہ ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی ملنے کا امکان نہیں۔ کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود این او سی کا امکان نہیں ۔ آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹر نیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں۔
ذرائع کےمطابق حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی ۔ کئی ایک معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہو ئی ہے۔لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔ محمد عامر، محمد نواز ، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں ۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فخرپاکستان ارشدندیم کوپہلاانعام موصول
اگست 13, 2024 -
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان
اپریل 23, 2024 -
اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت
اگست 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔