بابراعظم بی بی ایل کی تاریخ کےمہنگےترین کھلاڑی بن گئے،تفصیلات سامنےآگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے بازبابراعظم بگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق سڈنی سکسرزنےمایانازبلےبازبابراعظم کوبیس پرائزسےزیادہ معاوضےکی پیشکش کرکےپری سائن کرلیا،بابراعظم نےبگ بیش لیگ کے لئے سکسرزسےتقریباًدس کروڑروپےکامعاہدہ کیا،بابراعظم کوپلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیاگیا،جس کی بیس پرائزتقریباًپونےآٹھ کروڑ روپےہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بیگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیانےبگ بیش لیگ کےاوورسیزکھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کردی،جس کےمطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کےکپتان سلمان علی آغا نےبھی بی بی ایل کےلئےرجسٹریشن کرالی،مبرون ٹی ٹوئنٹی باؤلرسعدیہ اقبال نےویمن بی بی ایل کےلئےرجسٹریشن کرائی۔
فہرست کےمطابق بگ بیش لیگ کےڈرافٹ میں600سےزائدغیرملکی کھلاڑیوں نےرجسٹریشن کرائی، حسن علی،ابراراحمد،شاہین آفرید ی بھی بی بی ایل ڈرافٹ کیلئےرجسٹریشن کرانےوالوں میں شامل ہیں، پاکستان کے74کھلاڑیوں نےبگ بیش لیگ کےڈرافٹ کےلئےرجسٹریشن کرائی،ویمن بگ بیش کے لئے پاکستان کی11کھلاڑیوں نےرجسٹریشن کرائی۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک ڈالر کا امریکی جزیرہ
مئی 3, 2024 -
پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جانیے اس رپورٹ میں
اپریل 20, 2024 -
ماضی کی مشہور فلم ’’چوڑیاں‘‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان
جولائی 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔