پاکستان نے خلاء کی وسعتوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا

پاکستان نے خلاء کی وسعتوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا۔سپارکو نے چینی خلائی ادارے کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں باضابطہ قدم رکھ دیا۔
پاکستان کے خلائی ادارے سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے باقاعدہ خلائی تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ دو روز قبل5 فروری کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں طے پایا۔یہ اہم معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔
چینگ ای-8 مشن ،جوسی این ایس اے کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے، کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ سٹیشن آئی ایل آر ایس کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 25, 2026ٹک ٹاک کی طرف سے نیااےآئی فیچرمیم ڈی مکسرمتعارف
اپریل 24, 2026میٹا کی طرف سے واٹس ایپ پلس نیا سبسکرپشن پلان متعارف
اپریل 23, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا
مارچ 30, 2024 -
ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری
فروری 19, 2024 -
پاکستان میں ایمازون کا شاندار براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
اکتوبر 11, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














