پرائز بانڈ انعام جیتنے والوں کیلئےاہم خبر،حکومت کاٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ

0
9

نئے مالی سال 2026-27 کا فنانس ایکٹ یکم جولائی سے نافذ ہو چکا ہے، جس میں مختلف شعبوں سے متعلق ٹیکس قوانین میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ تاہم پرائز بانڈ ہولڈرز کے لیے اطمینان کی بات یہ ہے کہ انعامی رقم پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

نئے مالی سال کے دوران بھی پرائز بانڈ کے انعامات پر فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ انعام جیتنے والوں پر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کسی اضافی ٹیکس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

دریں اثنا، 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ اس قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ تین افراد پانچ، پانچ لاکھ روپے کے دوسرے انعامات کے حقدار ہوں گے۔ اس کے علاوہ متعدد کامیاب شرکا کو 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعامات بھی ملیں گے۔

پاکستان میں پرائز بانڈ اسکیم ان افراد میں خاصی مقبول ہے جو سود سے بچتے ہوئے اپنی بچت کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت سرمایہ محفوظ رہتا ہے اور ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں نقد انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

اس وقت قومی بچت کے تحت 100، 200، 750، 1500، 7500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ دستیاب ہیں۔

Leave a reply