ماضی کے تجربات سے سیکھا، اب بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا،کپتان بابر اعظم

0
105

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر انتہائی پرامید اور پہلے سے زیادہ بہتر تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس بار ان کی پوری توجہ کھلاڑیوں کے ڈسپلن، فٹنس اور بہترین کارکردگی پر رہے گی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنا ہمیشہ ایک بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

ماضی میں کپتان اور بطور کھلاڑی کھیلنے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، جس سے وقت کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ میں پختگی اور صفائی آئی ہے۔ وہ پرعزم ہیں کہ اس بار بہترین حکمتِ عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو کامیابی کی طرف لے کر جائیں گے۔

اپنی پرانی کپتانی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انسان سے اچھے اور برے دونوں طرح کے فیصلے ہوتے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی ماضی کی غلطیوں کا گہرائی سے جائزہ لے کر اپنے ذہن کو ایک نئے اور مثبت انداز میں تیار کیا ہے۔

Leave a reply