اداکارہ ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹرپر دھوکا دہی اور ہراسانی کا الزام

پاکستانی اداکارہ ہماسلیم نےقومی کرکٹرزپرہراسانی اوردھمکیوں کاالزام عائدکیاہے۔
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہما سلیم نے ایک نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی، ذہنی اذیت اور کردارکشی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا بیان میں ہما سلیم نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ کرکٹر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور تعلق ختم ہونے کے باوجود مبینہ طور پر ہراسانی کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم شواہد مرتب کر رہی ہے، جو مناسب وقت پر سامنے لائے جائیں گے۔
ہما سلیم نے کسی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا، جبکہ ان کے الزامات پر تاحال متعلقہ فریقین کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔















