اسرائیل ایران کیساتھ امریکاکا معاہدہ نہیں چاہتا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بڑا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیاہےکہ اسرائیل ایران کےساتھ امریکاکا معاہدہ نہیں چاہتا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کا خواہاں نہیں، جبکہ ان کے بقول مخالفین کے پاس مسئلے کا کوئی حقیقت پسندانہ حل موجود نہیں اور وہ صرف مسلسل بمباری کو ہی واحد راستہ قرار دیتے ہیں، جو مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے اپنی زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی عوام اپنے سیاسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ صرف انہی کا حق ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت سے وابستہ بعض عناصر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے امریکا میں ایک غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم پر بھاری سرمایہ خرچ کیا۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ وہ ہر صورت امریکی مفادات کو مقدم رکھیں گے اور کسی بیرونی دباؤ کو اپنی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔
امریکی نائب صدر کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک محدود اور قلیل مدتی ہدف تھا، جبکہ امریکا کی بنیادی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی منڈیوں تک تیل و گیس کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
دبئی میں 1کروڑ درہم کی ڈکیتی، پولیس نےملزمان کو گرفتارکرلیا
جولائی 15, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














