
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پنک سالٹ انڈسٹری کے فروغ کے لیے”چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ اسکیم” کا باقاعدہ ڈیجیٹل آغاز کر دیا۔
اس اسکیم کے تحت پنک سالٹ سے وابستہ صنعتوں کو مشینری، جدید آلات، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور برآمدات کے فروغ کے لیے 50 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
حکومت نے قائدآباد کے قریب 110 ایکڑ اراضی پر پنک سالٹ منرل پروسیسنگ زون قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جہاں سرمایہ کار سالٹ پروسیسنگ، گرائنڈنگ، ریفائننگ، کلیننگ اور پیکیجنگ سمیت مختلف منصوبوں کے لیے مالی معاونت حاصل کر سکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صنعت کو فروغ دینا، مقامی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پنجاب کی معیشت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔















