بابر کی ترقی، رضوان کی تنزلی : نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری

0
61

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ترقی،جبکہ رضوان کی تنزلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں بیٹنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر اور بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ،جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے ۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔

جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی 20 ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Leave a reply