بادل برسیں گےیاگرمی بڑھےگی،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
4

بادل برسیں گےیاگرمی بڑھےگی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ صوبہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، مری،گلیات،اٹک،چکوال اورجہلم میں بارش متوقع ہے، لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباداورشیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے، حانیوال، ملتان،لیہ اورگردوانواح میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، دیر،چترال،سوات،مالاکنڈاورشانگلہ میں بارش کی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور حبس کاامکان ہے، عمرکوٹ ،مٹھی،سکھراورلاڑکانہ میں موسلادھاربارش متوقع ہے،دوسری جانب بارکھان ، سبی، کوہلواورموسیٰ خیل میں بارش کاامکان ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے۔

Leave a reply