بارشوں ،گلشیئرپگھلنےسےدریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ،پی ڈی ایم اے الرٹ

0
3

بارشوں اورگلشیئرپگھلنےکےباعث دریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوگیاجس کی وجہ سےسیلابی صورتحال کاخطرپیداہوگیاہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ دریائےسندھ میں تربیلااورچشمہ کےمقام پرنچلےدرجےکاسلاب ہے، کالا باغ کےمقام پردرمیانےدرجےکاسیلاب ہے، دریائےراوی،چناب ،جہلم اورستلج میں پانی کابہاؤنارمل لیول ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنےکی ہدایات کردی ہے۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ منگلاڈیم میں پانی کی سطح 47فیصداورتربیلامیں 79فیصد ہے،ستلج،بیاس اور راوی پرقائم بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح 36فیصدتک ہے۔

Leave a reply