
بارش اورمختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اےپنجاب نےمون سون بارش اورمختلف حادثات کےباعث نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد میں 1 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔طوفانی بارشوں سے6 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنائی جائے گی۔ بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا۔شہریوں سے التماس ہے کہ پرانی اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناتھاکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔مون سون بارشوں کا سپیل 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہری موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر ہر گز نہ کریں۔ ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ممکنہ آئینی ترامیم کامعاملہ:پارلیمنٹ کااجلاس طلب
ستمبر 16, 2024 -
ہواوے کے میٹ 70 موبائل فون کی خوبی کیا ہے؟
نومبر 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔