بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

ملک بھر میں بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ملک کے بیشترعلاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سےکشمیر تک مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ندی نالوں کے قریب رہائشیوں کو الرٹ کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق صوبے میں 5 ستمبر تک بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔
دریاؤں کی رپورٹ:
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح4 لاکھ 68 ہزارکیوسک، خانکی ہیڈ ورکس پر 339470 کیوسک، قادرآباد ہیڈ ورکس پر 232450 کیوسک ہے جبکہ چنیوٹ پل پر 108343 کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 355744 کیوسک، دریائے راوی جسڑ کے مقام پر 71010 کیوسک، راوی سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 193470 کیوسک ہے۔