بارشیں کن کن شہروں میں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
11

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی،بارشیں کن کن شہروں میں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلودرہےگا،مری ،گلیات،راولپنڈی اورجہلم میں بارش متوقع ہے،اُدھرخیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا،تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ اورایبٹ آبادمیں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ اوربلوچستان میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا، کوئٹہ، اور خضدارمیں گردآلوہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply