بارشیں ہی بارشیں:بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا

بارشیں ہی بارشیں،موسلادھاربارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہو گیا ہے، جس کے زیر اثر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،لاہور،سیالکوٹ،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ اورنارووال میں بارش متوقع ہے،گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں بارش کی توقع ہے،راولپنڈی،مری ،گلیات،چکوال اورجہلم میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،رحیم یارخان، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان،خانیوال اورراجن پورمیں بارش کاامکان ہے،اُدھرڈیرہ غازی خان اورگردونواح میں بادل برسنےکاکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارکھان،ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی،آوران اورلسبیلہ میں بارش کاامکان ہے، پشاور،سوات،کوہستان،شانگلہ اوربٹگرام میں بارش متوقع ہے،اُدھرکوہاٹ، خیبر، مانسہرہ، بونیر، اورکزئی، کرم ،ہنگو اوروزیرستان میں بارش کاامکان ہے،جبکہ سندھ کے شہر سکھر، خیرپور، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے،اُدھرآزادکشمیرمیں چندمقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔