بارشیں ہی بارشیں:ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

0
11

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے حالیہ سپیل کے زیر اثرملک بھر میں 3 اگست تک بارشوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب شہر قائدکراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ساحلی شہر کراچی میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں اور ساحلوں کے شہرکراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

Leave a reply