بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل: تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

0
47

بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، تاہم موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج پاکستان کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےاورچندمقامات پربارش کی توقع ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،اُدھر خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،دوسری جانب سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،اُدھر بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنے،تیزہواؤں کےساتھ چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔

Leave a reply