بارش کا انتظار:کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0
10

بارش کا انتظار،شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال، مطلع ابر آلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ روشنیوں اور ساحلوں کے شہرکراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے، جبکہ بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔

Leave a reply