بادل کب برسیں گے،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

0
4

بادل کب برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف علاقوں بارشوں کی نویدسنادی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی برقرار رہے گی، جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔جبکہ دن کے اوقات میں پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے دوران فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ماہِ صیام کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں باران رحمت کی نوید سناتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران ملک کے شمالی علاقوں ، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شہرقائد کراچی میں بھی مغربی ہواؤں کےزیر اثر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ رمضان کے ابتدائی 20 دنوں میں موسم مجموعی طور پر معتدل رہے گا، تاہم آخری عشرے میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply