بارش ہو گی یا گرمی بڑھے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ماہ ِ صیام میں بارش ہو گی یا گرمی بڑھے گی؟بارشوں کے بارے میں محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخری دنوں اور مارچ کے ابتدائی ہفتے میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں آج اور کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، لہٰذاشہریوں اور سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کراچی کے اطراف میں نمی بڑھ سکتی ہے، جس کےباعث صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، تاہم شہر قائدکراچی میں بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے میں شہرقائد میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔















