بار شیں کب اورکہاں ہوں گی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

0
9

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ 7 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی ہے، 8 سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر کا امکان ہے،سردی کی لہر کے زیر اثر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے،سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں موسم سرد اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، 7 سے 11 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردواوروادی نیلم میں بارش متوقع ہے، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی اورحویلیاں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7 سے 8 دسمبر کے دوران مری گلیات ،اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، سیالکوٹ اورحافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،گوجر انوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

Leave a reply