
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پےرول پررہائی کی درخواست کوعدالت نےاعتراضات کےساتھ واپس کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے، اسےدرخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔
ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا کہ نیب کے کیس میں سزا یافتہ مجرم کی پے رول پر رہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں ۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےرجسٹرارنےاعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔
واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔
حکومت کاگھر کی تعمیر و مرمت کیلئے قرض دینےکااعلان
جولائی 16, 2026تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نیاشیڈول جاری
جولائی 16, 2026پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف
جولائی 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جوہری پروگرام معاہدےکیلئےامریکاایران آمنےسامنے
جون 4, 2025 -
پیپلزپارٹی کا27ویں آئینی ترمیم کوووٹ دینےکافیصلہ
نومبر 12, 2025 -
واٹس ایپ کا میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کرنے کا اعلان
مارچ 21, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














