بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں

0
26

بالی ووڈکی بہترین اورورسٹائل اداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں۔
10اکتوبر1954کوبھارتی شہرچنائےمیں پیداہونےوالی بھانوریکھاجنہوں نےبالی ووڈ میں اپنالوہامنوایا۔
ریکھانے1966میں چائلڈاسٹارکی حیثیت سےاپنےفلمی کیرئیرکاآغازفلم  ’’رنگولا رتنم‘‘ سے کیا۔اداکارہ ریکھانےفلمی کیرئیرمیں 180سےزائدفلموں میں اپنےفن سےمداحوں کےدلوں پرراج کیا۔
ریکھا نے کئی انٹرویوز میں یہ بات دہرائی کہ وہ اداکاری میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں لیکن ان کی والدہ پشپاولی، جو کہ خود بھی اداکارہ ہیں، انہو ں نے سختی کرکے انہیں اداکارہ بنایا۔ تقریباً دس سال انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد انہوں نے اداکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا تھا۔
ریکھا کی ہیروئین کے طور پر پہلی فلم کناڈا فلم انڈسٹری کی گوا ڈالی ڈی آئی ڈی 999 تھی، جو کہ 1969 میں ریلیز ہوئی، جبکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں پہلی فلم ’’ساون بھادوں‘‘ تھی۔
بالی ووڈ فلم نگری کےلیے بے مثال خدمات انجام دینے والی ریکھا نے ’امراؤ جان‘، خون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

Leave a reply