بالی ووڈ اداکار کا انکشاف، بھائی نے اسلام قبول کرلیا

0
173

بالی ووڈ اداکار کا انکشاف، بھائی نے اسلام قبول کرلیا

کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ” بارہویں فیل” کے ہیرو وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں بتایا بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا۔
ادکاار نے کہا کہ میرا نام وکرانت میسی ہے اور میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے جسے سن کر آپ یقینا حیران ہوں گے۔ ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ میرے خاندان نے انہیں کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ میرے والد نے بھائی سے کہا تمہیں اگر اس میں سکون ملتا ہے تو ضرور کرو۔
بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر میں ہمیشہ مذہب اور روحانیت پر بات ہوتے دیکھی ہے۔ میری والدہ سکھ ہیں۔ والد باقاعدگی سے چرچ جانے والے مسیحی ہیں اور میں آپ کے سامنے ہوں میری بیوی بھی ہندو ہیں۔

وکرانت میسی کی فلم ” بارہویں فیل” سپر ہٹ ثابت ہوئی اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر بے حد سراہا گیا۔

Leave a reply