بالی ووڈ کےتینوں خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہونےکوتیار

0
7

بھارتی فلم انڈسٹری کےتینوں خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہونے کے لئے تیار ،عامرخان نےکہاہےکہ وہ سلمان خان اورشاہ رخ خان کےساتھ فلم کرنےکےلئے تیارہیں۔
بالی ووڈپرراج کرنےوالےتینوں خان اپنےمداحوں کےلئے ایک ساتھ کام کرنےکےلئے تیارہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شہرت رکھنےوالے تینوں خان نےریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں پرمسٹر پرفیکشنسٹ یعنی کےعامرخان نےکہاکہ میں بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان اورسلمان خان کےساتھ کام کرنےکی خواہش رکھتےہیں۔
میڈیارپورٹ کےمطابق عامرخان نےکہاکہ اس بارےمیں چھ ماہ قبل ہم تینوں کی بات ہوگئی ہےمگرکوئی اچھاسکرپٹ ملےگاتوہم اپنےفینزکےلئے مل کرعمدہ کام کرسکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق عامرخان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔

Leave a reply