بانیٔ پاکستان کا 148 واں یومِ ولادت:ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح

ملت کا پاسباں ہے، محمد علی جناح ،بانیٔ پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 واں یومِ ولادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ آج صبح شہر قائد کراچی میں بابائےقوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی اور ملک بھر میں یوم قائد کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں، جن میں آزاد اور خود مختار وطن ِ عزیز پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے پر بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اُن کی گراں قدر خدمات پرشاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
قائداعظم کی پیدائش اورتعلیمی سفر:
محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی، پھر لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائداعظمؒ نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا۔
1913ء میں محمد علی جناحؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، الگ مسلم ریاست کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔ جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔
بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب:
اس حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران ایئرفورس کا دستہ گارڈز کی ذمہ داری سرانجام دے کر قائداعظم کے مزار سے رخصت ہوگیا جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مکمل طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چودھری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
منڈی بہاوالدین: چیلیانوالہ گاوں۔ تاریخی میدان جنگ
جون 25, 2024 -
سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں اہم پیشرفت
مارچ 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔