بانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کاعدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
بانی پی ٹی آئی ریمانڈ کیس کا تحریری فیصلہ5 صفحات پر مشتمل ہےلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی،جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔جسمانی ریمانڈ کےدوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے، اگرمقدمہ نہیں بنتا توجج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے۔
فیصلہ میں لکھاگیاکہ آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے،پراسکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے، بانی پی ٹی آئی کاجسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔