بانی پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات پرپابندی،عدالت نےدرخواست نمٹا دی

0
17

بانی تحریک انصاف عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی کےکیس میں عدالت نے درخواست نمٹادی۔
اسلا م آبادہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان سےعدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات پر پابندی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکی۔درخواست گزاروکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادبھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصل چودھری کی درخواست نمٹا دی۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےریمارکس دئیےکہ میں اس کیس کے سکوپ سے باہر نہیں جاؤں گا، آپ اُس کیلئے الگ درخواست دائر کریں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنےکہاکہ ہم نے تین وکلاء کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد کی ملاقات کرائی،ملاقات کرانے کے بعد توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکہاکہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں؟
جس پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنےکہاکہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی جائے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ حکومت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں اگر بعد میں کچھ ہوتا ہے تو اسکے لیے بیان نہیں دے سکتے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وکیل فیصل چودھری سے استفسارکیاکہ کیا آپ اب مطمئن ہیں؟
جواب میں وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ عدالت کا اطمینان ہی ہمارا اطمینان ہے۔
عدالت نےکہاکہ ملاقاتوں پر پابندی پر توسیع نہیں ہو رہی تو نوٹیفکیشن کی حقیقت پرکھنے کو رہنے دیتے ہیں۔عدالت کے پاس اور بہت سے اہم کیسز ہیں اِس پر وقت لگانے کی ضرورت نہیں۔اگر کوئی اور نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے تو اسکو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ آئندہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالتی اجازت سے مشروط کر دیا جائے۔

Leave a reply