وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کوڈیل دینےکامعاملہ زیرغورنہیں۔
پاکستان ہائی کمیشن آمدپرمیڈیاسےگفتگوکےدوران وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کاکہناتھاکہ سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چائیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے، بجلی کے مسئلہ پر حکومت کوشش کررہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے، آئی پی پیز کو دئیےجانے والے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں،2017 میں نیا پروجیکٹ لانچ کرکے ملکی حالات خراب کئے گئے۔
رانا ثنا اللہ کامزیدکہناتھاکہ کھیلوں کے نظام میں تبدیلی لاکر ہی اولمپکس میں تمغے حاصل کرنا ممکن ہونگے،فیڈریشنز میں 12 12 سال سے بیٹھے لوگوں کی کارکردگی کچھ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور تیس مار خان ہیں،ان کے بیانات کچھ اور ہوتے ہیں اور میٹنگز میں موقف مختلف ہوتا ہے، جن معاملات میں کے پی کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیےان میں تعاون ہو رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔