بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس

0
123

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز دینے کی کوشش کی،

آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں۔دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

بعد ازاں عدالت نے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جس میں علامہ ناصرعباس، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی بھی ملاقات کرانے کا حکم دیا گیاہے۔

Leave a reply