بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے،گنڈاپور

0
9

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران کامینڈیٹ اورحکومت میرےپاس ان کی امانت ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہناتھاکہ عمران خان کومطمئن کرناہے مجھے عہدہ بانی پی ٹی آئی نےدیاہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کی ہے۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے۔ عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔

Leave a reply