بانی پی ٹی آئی کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں کیسے حالات میں رکھا گیا ہے،فیصل چودھری

0
30

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دیکھ کرحیران رہ گیا کہ انہیں کیسےحالات میں رکھاگیاہے۔
نجی چینل کےشومیں گفتگوکرتےہوئے تحریک انصاف کےوکیل فیصل چودھری کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوصاف بتادیا تھاکہ ڈی چوک پراحتجاج میں پارٹی لیڈرشپ غائب ہوگئی تھی اور کارکن بے یار و مددگار تھے۔ جو میں نے باہر دیکھا وہ اندر جا کر بتا دیا اور جو اندر دیکھا وہ باہر آ کر بتایا، آئندہ بھی یہی کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کو انتظار پنجوتھا کی گمشدگی کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔
فیصل چودھری کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں کیسے حالات میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزسابق وفاقی وزیرفوادچودھری کےبھائی فیصل چودھری کوپی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سےنکال دیاگیاتھا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا۔

Leave a reply