بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیض حمیدشواہداورگواہیاں دےچکےہیں،فیصل واوڈا

0
6

سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان کےخلاف فیض حمیدشواہداورگواہیاں دےچکےہیں،ہمیں دعائیں کرنی ہیں کہ پھانسی کی سزانہ ہوعمرقیدکی سزاہوجائے،کفن پوش واقعی میں کفن باندھ لیں توبہتررہےگا۔
سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ فیض حمیدنےجوکرائم کیےتھےاس کےثبوت ایک جگہ کرلیے گئےہیں ،ارشدشریف کاکیس بھی ابھی باقی ہے،آگےابھی بہت کچھ ہوناہےہوسکتاہےسزائےموت نہ ہوعمر قید ہو جائے،بانی پی ٹی آ ئی کیساتھ اوربھی کئی لوگ اس میں آئیں گے،مرادسعیداورحماداظہرکیوں بھاگے ہوئے ہیں اوربھی کئی نام ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف فیض حمیدشواہداورگواہیاں دےچکےہیں،ہمیں دعائیں کرنی ہیں کہ پھانسی کی سزانہ ہوعمرقیدکی سزا ہوجائے ،فیض حمیدکوبچانےکی کوشش تھی اسی لیے24نومبر کواحتجاج کی کال دی گئی،۔کفن پوش واقعی میں کفن باندھ لیں توبہتررہےگا،۔پی ٹی آئی کی پریس ریلیزیں ہی انہیں لےڈوبی ہیں،جن لوگوں نےجرم کیےہیں انہیں توسزاہوگی،جولوگ جرائم کرنےوالوں کوبچانےکیلئے آئیں گےوہ پھربچ نہیں سکیں گے،ماردھاڑاورچڑھائی کی سیاست اب قابل قبول نہیں ہوگی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ بیرون ملک جاکران لوگوں کواصلیت بتاؤں گاتوعالمی دباؤبھی ختم ہوجائےگا،حکومت کوگرانےیاہٹانےکی کوئی بات نہیں ہور ہی ،موجودہ حکومت کوتواپنےوزن سےخطرہ ہےاورکسی سےکوئی خطرہ نہیں،حکومت پہلےہی بیٹھی ہےکوئی کھڑاہوتاہےتواسےگرایاجاتاہے،سول نافرمانی کےغبارےسےہوانکل گئی ہے،قوم کوپتہ چل گیاہےکہ سول نافرمانی فیض حمیدکوبچانےکیلئےتھی۔

Leave a reply