بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، چیف کمشنر اسلام آباد کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔
یہ معاملہ بہت پرانا ہے، لیٹر تلاش کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے، اسلام آباد کے قیدیوں کو کس ارینج منٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے؟ چیف جسٹس۔
کچھ تو ہو گا کوئی نوٹیفکیشن ہو گا، وہ عدالت کے سامنے رکھیں، بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رپورٹ جمع کروا دی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہو سکتی، شیرافضل مروت
وہ نوٹیفکیشن تو اب ختم ہو چکا ہے نا، وہ تو انہوں نے اپنی ضد پوری کر لی ہے، وکیل شیرافضل مروت، اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن اب غیر موثر ہو چکا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلیغ الزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا،اسلام آباد کے قیدیوں کو کس ارینج منٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی
شدیددھند:موٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبند
دسمبر 25, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔