باکمال موسیقار کمال احمد کو مداح31 برس بعد بھی نہ بھولے

0
75

تجزیہ: کاظم جعفری

 موسیقار کمال احمد کو مداح31 برس بعد بھی نہ بھولے۔

6 جون 1993 کو وفات پا جانیوالے کمال احمد، پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال موسیقار تھے ۔ ان کی تیار کردہ دھنیں بہت پسند کی گئیں اور کئی گلوکاروں کی شہرت کا سبب بنیں۔

موسیقارکمال احمد نے متعدد فلموں کیلئے موسیقی کو تیار کی، جن میں رنگیلا، دل اور دنیا، تیرے میرے سپنے، دولت اور دنیا، راول، بشیرا، وعدہ، دلہن ایک رات کی، کندن، محبت اور مہنگائی، عشق عشق، مٹھی بھر چاول، عشق نچاوے گلی گلی، سنگرام اور ان داتا شامل ہیں۔

موسیقار کمال احمد کو موسیقی کی خدمات کے صلے میں 6 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نواز ا گیا۔کمال احمد کے مقبول اور لازوال گیت آج بھی گنگنائے جاتے ہیں ، جن میں ’’گا میرے منوا گاتا جارے، جانا ہے ہم کو دُور، کس نے توڑا ہے دل حضور کا، کس نے ٹھکرایا تیرا پیار، بتا اے دنیا والے یہ کیسی تیری بستی ہے‘‘شامل ہیں

Leave a reply