
اچھی خبر،حکومت نےبجلی صارفین کواضافی وصولیاں واپس کرنےکافیصلہ کرلیا۔
نیپرارواں ماہ 27فروری کودرخواست پرسماعت کرےگی۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی(سی پی پی اے) نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔درخواست جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دائرکی گئی۔جس کی وجہ سےبجلی کی قیمت میں2روپےفی یونٹ کمی ہوسکتی ہے۔
درخواست کےمطابق جنوری میں ڈسکوزکو7ارب 81کروڑ60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،بجلی کی پیداواری لاگت 10روپے78پیسےفی یونٹ رہی۔
ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔
جنوری کےمہینےمیں نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد، ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد، ونڈ سے 2.67 فیصد اور بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی۔ ماہ جنوری کے دوران سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔