بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کس شرح سے بل آئے گا؟تفصیلات جاری

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کس شرح سے بل آئے گا؟تفصیلات جاری کردی گئیں۔
حکومت نے عوام کو بجلی کے نرخوں میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے جس سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں فائدہ پہنچے گا اور اس ریلیف پیکیج کے تحت اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کے بعد قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔
گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ والوں کا بل 937 روپے برقرار رہے گا۔1سے100 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا بل 1467 روپے سے کم ہو کر 852 روپے ہو گیا۔
200یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل 3530 روپے سے کم ہو کر 2302 روپے، 300 یونٹ والوں کا 12 ہزار 378 روپے سے 10 ہزار 209 روپے اور 400 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کا بل 22 ہزار 280 روپے سے کم ہو کر 19 ہزار 384 روپے ہو گیا۔
کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 8 روپے 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔1000یونٹ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کا بل اب 71 ہزار روپے کے بجائے 62 ہزار 470 روپے آئے گا۔
صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد نرخ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر ہوا۔1200یونٹ استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کا بل 57 ہزار 828 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 612 روپے ہو گیا۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔