بجٹ پر ردعمل کا بھرپور جواب دیں,وزیراعظم کی ہدایت

0
56

اسلام آباد: اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق بھرپور جواب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں شہبازشریف نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپورحصہ لینے، تجاویز پیش کرنے اور بجٹ سے متعلق جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کےمنجدھار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا بجٹ میں جس قدر ہوسکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے، ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں قابل ذکرکمی ہوئی اور ڈالرکے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گیا، قرض کے بجائے سرمایہ کاری کی بات کی، سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔

 

Leave a reply