بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان:این ڈی ایم اےنےپاکستان میں الرٹ جاری کردیا

0
7

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے )نےبحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال پر پاکستان میں الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ممکنہ طوفانی سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی بھارت کےقریب موجودہے اوررواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں طوفانی سسٹم پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
ابتدائی پیشگوئی کے مطابق رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم رواں ماہ کے تیسرےہفتےمیں پاکستان کی ساحلی پٹی کےساتھ ٹکراسکتاہے۔اگریہ سسٹم پاکستان کی ساحلی پٹی سےٹکرائےگاتومتعددعلاقوں کومتاثرکرےگا۔ساحلی علاقوں کے مکین اور متعلقہ ادارے بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہیں۔
این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply