بحیرہ عرب پرموجوددباؤ:مغرب کی طرف بڑھنےلگا

0
25

مغربی وسطی بحیرہ عرب پردباؤمیں مزیداضافہ ہوگیا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران آہستہ آہستہ مزید مغرب کی جانب بڑھنےلگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دباؤکاسسٹم کراچی کےساحل سے تقریباً 1190 کلو میٹر جنوب مغرب اورماڑہ کےجنوب مغرب میں 1100کلومیٹر اور گوادر سے 1020 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔
سسٹم عمان کے شہر مسیرہ سے 520 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سلالہ سے 720کلومیٹر مشرق میں موجود ہے۔
امکان ہے کہ یہ نظام مزید مغرب میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھے گا اور کمزور ہوکر کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔ سسٹم سینٹر کے ارد گرد شام تک 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ان حالات میں بلوچستان کےماہی گیروں کومشورہ دیاگیاہےکہ محتاط رہیں اور شام تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Leave a reply