بختاوربھٹوکےہاں ننھےمہمان کی آمد

0
61

صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوکےہاں تیسرےبچےکی پیدائش ہوئی ہے، بختاور بھٹواور شوہر محمود چودھری خوشی سےنہال، جوڑے نےبیٹےکی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چودھری نے یہ خوشخبری چاہنے والوں کےساتھ شیئرکی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔
بختاور بھٹو نے بتایاکہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔انہوں فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام نہیں بتایا۔
بختاوربھٹوکےہاں تیسرےبیٹےکی پیدائش کی خبرسوشل میڈیاپرشیئرکرتےہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
یادرہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری 31جنوری 2021کومحمودچودھری کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ان کےہاں پہلے بیٹےکی پیدائش 11اکتوبر2021اوردوسرےبیٹےکی پیدائش 5 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی جبکہ اب 20اکتوبر2024کوتیسرےبیٹےکی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاوربھٹوکےپہلےبیٹےکانام میر حاکم محمود چودھری اور دوسرے بیٹے کانام میر سجاول محمود ہے۔

Leave a reply