برآمدات پرمبنی معاشی ترقی کیلئےملکی صنعتوں کی ترقی ناگزیر ہے، وزیراعظم

0
12

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ برآمدات پرمبنی معاشی ترقی کیلئےملکی صنعتوں کی ترقی ناگزیرہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی صنعتوں کےحوالےسےاجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کوملکی صنعتوں کی ترقی کےحوالےسےسفارشات پیش کی گئیں۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ مؤثرصنعتی پالیسی کےذریعےملک کی مینوفیکچرنگ سیکٹرکو بحال کیا جائےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےصنعتی پالیسی کوحتمی شکل دی جائے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،برآمدات پرمبنی معاشی ترقی کیلئےملکی صنعتوں کی ترقی ناگزیرہے،صنعتوں کوعالمی معیار کےمطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سےلیس کرناترجیح ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ٹیرف ریشلائزیشن پالیسی کےذریعےملک میں سرمایہ کاری کوفروغ ملےگا،غیریقینی صنعتی پالیسیاں صنعتوں کےفروغ میں حائل رہی ہیں، ہم ایک مؤثرپالیسی کی بدولت صنعتی ترقی کونئی بلندیوں پرلےکرجائیں گے، حالیہ معاشی پالیسیاں ملکی صنعتوں کی ترقی کومدنظررکھتےہوئےتشکیل دی گئی ہیں۔

Leave a reply