برطانیہ اوراسکاٹ لینڈمیں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ،بجلی کانظام معطل

0
2

برطانیہ اوراسکاٹ لینڈمیں سمندری طوفان فلورس نےتباہی مچادی،نظام زندگی مفلوج ہوگیاجبکہ طوفان کےبعدہزاروں افرادبجلی سےمحروم ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سمندری طوفان فلورس کےباعث اب بھی22ہزار گھرانےبجلی سےمحروم ہیں،لیڈز،بریڈفورڈمیں فلائٹ اور ریلوےآپریشن میں شدیدخلل کاشکار ہےجس کی وجہ سےبیشترپروازیں اورٹرینیں متاثرہورہی ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اسکاٹ لینڈکےکئی علاقوں میں آج ہواؤں کی رفتار90میل فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب تائیوان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک 77 زخمی اور تین افراد لاپتہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 5900 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔
تائیوان کے جنوبی علاقوں میں ایک ہفتے کےدوران دو ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جو ایک سال کی اوسط بارش سے بھی زیادہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی کئی بستیاں تالاب بنی ہوئی ہیں۔

Leave a reply