
پاکستان ٹوڈے: لندن اور برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔
برطانیہ کیلئے قومی ائیر لائن کی پروازیں شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے حکام کو برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید پیدا ہو گئی۔
اس سلسلے میں قومی ائیر لائن کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پی آئی اے نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کی فراہمی کیلئے اشتہار میں پیشکش طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کیلئے 6500 کھانے کی بڈز طلب کی ہیں۔لندن ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کیلئے 7500 میل پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں ،جبکہ برمنگھم ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 2 پروازوں کیلئے کھانے کے 2200 پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق خواہشمند کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔
کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دفعہ144کانفاذ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
اگست 23, 2024 -
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹسزجاری
جنوری 27, 2025 -
سی پیک موٹروے پرٹول پلازہ ختم کر دیا
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔