برطانیہ کیلئے پی آئی اے اور ایئر بلیو کے فلائٹ آپریشن کی بھرپور تیاریاں

0
9

پاکستان سے برطانیہ جانیوالے فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،پی آئی اے اورایئر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پابندی ہٹنے کے بعد جلد فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ذہن نشین رہے کہ یورپ کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کیلئے متحرک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔

Leave a reply