پہاڑوں پربرفباری کاسلسلہ جاری، سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

0
26

پہاڑی علاقوں میں آنیوالے برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، جس میں ضروری اشیا ساتھ رکھنے اور گرم کپڑوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے قبل ضروری اشیا ساتھ رکھیں اور برفباری والے مقامات کیلئے سنو چین اور گرم کپڑوں کااستعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق سیاح سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں، ٹورازم پولیس کے اہلکار کیلاش سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 2025کی پہلی برفباری وادی ٔکیلاش اورکالام میں شروع ہوئی ،جبکہ لوئر چترال کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔سیاحوں کی جنت نظیر وادیٔ سوات اور ہردلعزیز سیاحتی مقام کالام میں طویل خوشک سالی کےبعد برفباری نے وادی کا حسن دوبالا کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک برفباری وقفے وقفے سے جاری رہے گی،لہٰذا سیاح موسم کو دیکھتے ہوئے سیاحتی وادیوں کا رخ کریں،تاکہ ان کاوزٹ خوشگوار اور یادگار ثابت ہو۔

Leave a reply